جرمن پارلیمنٹ نے چانسلر اولاف شولز پر عدم اعتماد کا اظہار کیوں کیا؟ اہم خبر آگئی
جرمنی کی 3 جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت گزشتہ ماہ اس وقت ٹوٹ گئی تھی جب فری ڈیموکریٹس نے قرضوں کے معاملے پر اختلاف کے باعث حکومتی اتحاد چھوڑ دیا تھا

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن پارلیمنٹ نے چانسلر اولاف شولز پر عدم اعتماد کا اظہار کیوں کیا؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے جس کے بعد 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرمن پارلیمنٹ نے چانسلر اولاف شولز کی ان پر اور ان کی حکومت پر اعتماد ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی، جس کے نتیجے میں 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ جرمنی کی 3 جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت گزشتہ ماہ اس وقت ٹوٹ گئی تھی جب فری ڈیموکریٹس نے قرضوں کے معاملے پر اختلاف کے باعث حکومتی اتحاد چھوڑ دیا تھا، یوں اولاف شولز اور ان کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس اور گرینز پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے۔ جرمن آئین کے تحت صدر فرینک والٹر شٹائن مائر پارلیمنٹ کو صرف اسی وقت تحلیل کرسکتے ہیں اور انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں جب چانسلر اعتماد کا ووٹ طلب کرے اور پارلیمنٹ اس پر اعتماد کا اظہار نہیں کرے۔



