انٹرنیشنل

روس کے نیو کلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ بم دھماکے میں ہلاک

روسی فیڈریشن کی مسلح افواج میں تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے دستوں کے سربراہ ایگور کیریلوف اور ان کے معاون کو ہلاک کر دیا گیا ہے: روسی حکام کا مؤقف

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے نیو کلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ ایگور کیریلوف ماسکو میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے، روس کی تفتیشی کمیٹی نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس کی تفتیشی کمیٹی کا کہنا تھا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج میں تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے دستوں کے سربراہ ایگور کیریلوف اور ان کے معاون کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق کیریلوف ایک لیفٹیننٹ جنرل تھے، جو روس کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن ٹروپس کے سربراہ تھے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والا یہ شخص جنرل ایگور کیریلوف کا اسسٹنٹ تھا۔ یہ دھماکہ کریملن سے تقریبا 7 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں ایک رہائشی عمارت کے باہر ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے لیے گھریلو ساختہ ڈیوائس استعمال کی گئی۔ بم مبینہ طور پر ایک الیکٹرک اسکوٹر کے اندر نصب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button