ٹرمپ کی حلف برداری تقریب، چینی صدر کو خصوصی دعوت’ مودی پر تنقید کی بوچھاڑ
بھارت امریکہ اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے پریشان' روس کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا ہوں گے: بھارتی لیڈروں کی مودی پر تنقید کیساتھ ساتھ اہم ہدایات

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری تقریب میں اپنے چینی ہم منصب کو خصوصی دعوت دی جس پر بھارت میں مودی پر تنقید کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ کو خصوصی دعوت دینے پر بھارتی وزیراعظم مودی سرکار پر بھارتی لیڈروں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے ۔ بھارتی لیڈروں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امریکہ اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے پریشان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نو منتخب صدر ٹرمپ سے بہت زیادہ ملتے تھے لیکن اس بار آپ کو حلف برداری تقریب میں دعوت نہیں دی گئی بلکہ ہمارے دشمن ملک کے صدر کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ بھارتی سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات روس سے بہتر ہیں اور ہمیں اب امریکہ کو چھوڑ کر روس کے ساتھ مزید تعلقات بہتر کرنے چاہیے۔