انٹرنیشنل
ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی کے خلاف آواز بلند کر دی
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں

( ما نیٹرنگ ڈیسک )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ فی الحال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، ان کے مطابق اپنی صدارتی مہم کے دوران سوشل میڈیا پر انہیں اس ضمن میں کثیر تعداد میں آرا موصول ہوئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مارکیٹ سے ٹِک ٹاک کے ممکنہ اخراج کی مخالفت کرتے ہیں۔
امریکی سینیٹ نے رواں برس اپریل میں ایک قانون منظور کیا تھا جس میں ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس سے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ایپ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔