اسرائیل وزیر اعظم نے کس خوف سے تقریب منسو خ کی؟انٹیلیجنس نے کیا رپورٹ دی؟
اسرائیلی وزیر اعظم نے پولینڈ میں منعقد کی جانے والی ہولو کاسٹ کی تقر یب میں شرکت سے انکار گرفتاری کے خوف سے کیا:انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف

پو لینڈ (مانیٹر نگ ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم اپنے جنگی جرائم کی سزا سے کتنے خائف ہیں، اس کا اندازہ پولینڈ میں منعقد یوم ہولوکاسٹ کی تقریب میں نیتن یاہو کا شرکت سے باز رہنا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے غزہ میں نسل کشی کے جرم میں یاہو کیخلاف گرفتاری وانٹ جاری کیا ہے، اور پولینڈ نے اس پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو نے گرفتاری کے خوف سے پولینڈ کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیتن یاہو اگلے ماہ پولینڈ میں آشوٹز کی آزادی کی ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ تقریب جنوری کو بین الاقوامی ہولوکاسٹ یادگاردن کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے اور اس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سمیت درجنوں لیڈراور سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔
آشوٹز جرمن نازیوں کے حراستی کیمپوں اور قتل عام کے مراکز میں سب سے بڑا تھا۔ اس کمپلیکس میں دوسری جنگ عظیم کے دوران مقبوضہ پولینڈ میں نازی جرمنی کے زیر انتظا م سے زیادہ حراستی اور قتل عام کے کیمپ تھے۔