شام کے سابق صدر اپنے محل سے ایئر پورٹ کیسے پہنچے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا
شام کے سابق صدر بشار الاسد نے ملکی حالات خراب ہونے کے بعد اپنے محل سے ایئر پورٹ تک سرنگ بنائی تھی جہاں سے وہ نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے سابق صدر بشار الاسد اپنے محل سے ایئر پورٹ کیسے پہنچے اور ملک سے فرار ہونے میں ایسے کامیاب ہوئے؟ اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا نے سابق حکومت کے بعض قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ افراد نے ایک زیر زمین سرنگ کے ذریعے کوچ کیا جو دمشق میں صدارتی محل کو نزدیک واقع المزہ فوجی ہوائی اڈے سے جوڑتی ہے یہ راستہ شام میں بڑھتی ہوئی سابقہ کشیدگی کے سبب تیار کیا گیا تھا۔المزہ سے ان لوگوں نے حمیمیم میں روسی فوجی اڈے کا رخ کیا جو شام کے ساحل پر واقع ہے۔
میڈیا رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بشار الاسد کے کوچ کی پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ اگرچہ بشار کو مسلح اپوزیشن کی دمشق کی سمت پیش قدمی کا علم ہو چکا تھا تاہم اس نے اپنے خاندان کے قریبی افراد یا سینئر ذمے داران کو بھی نہیں بتایا جن میں اس کا بھائی ماہر الاسد بھی شامل ہے۔ شامی فوج کے فورتھ ڈویژن کے سربراہ ماہر الاسد سے سب خوف کھاتے تھے۔ وہ بھی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسی روسی اڈے فرار ہو گیا تاہم وہ 36 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق بشار کے فرار سے قبل گزرے دن بد امنی سے بھرپور تھے۔ ایسے میں جب کہ مسلح اپوزیشن دمشق کی جانب بڑھ رہی تھی ، سرکاری حکام اور ذمے داران صدر بشار کی جگہ کے حوالے سے حیرت کا شکار تھے۔