انٹرنیشنل
اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کے متعلق حیران کن بیان، امریکی انتظامیہ میں کھلبلی
یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا جب ایرانی حمایت یافتہ گروپ گذشتہ جون سے صنعا میں بین الاقوامی تنظیم کے تقریبا 15 ملازمین کو گرفتار کیے ہوئے ہے

امریکہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کے متعلق حیران کن بیان کے بعد امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ،اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے بیان دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے حوثی گروپ کے ساتھ اقوام متحدہ کے تعلقات میں واضح بہتری کا انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا جب ایرانی حمایت یافتہ گروپ گذشتہ جون سے صنعا میں بین الاقوامی تنظیم کے تقریبا 15 ملازمین کو گرفتار کیے ہوئے ہے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ گروپ کے ساتھ تعلقات حال ہی میں بہتر ہوئے ہیں۔ حوثیوں کی جانب سے امدادی عملے کو پہلے کے مقابلے میں غیر معمولی رفتار کے ساتھ سفری ویزے دینے اور ان میں سے کچھ کو بے دخل کرنے سے روکنے کے معاہدے کیے ہیں۔