انٹرنیشنل
حوثی نہیں ان کے باپ پر حملہ کریں گے: موساد کے سربراہ کی دھمکی
"ہمیں سر کو کچلنا چاہیے، اگر ہم نے صرف حوثیوں کو نشانہ بنایا تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ہم انھیں روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے": موساد سربراہ برنیاع

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) موساد کے سربراہ نے دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملے کا جواب ان کو نہیں بلکہ ان کے باپ ایران پر حملہ کریں گے جس کے بعد تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیاع نے سفارش کی ہے کہ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں حوثیوں کے بجائے ایران پر حملہ کیا جائے۔ برنیاع نے سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت میں حالیہ دنوں میں اسرائیل پر حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں یہ بیان دیا۔ موساد کے سربراہ کے مطابق محض صنعا میں کارروائی پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ ایران پر براہ راست حملہ کیا جانا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق برنیاع کا کہنا تھا کہ "ہمیں سر کو کچلنا چاہیے، اگر ہم نے صرف حوثیوں کو نشانہ بنایا تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ہم انھیں روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے”۔