انٹرنیشنل
ایچ ٹی ایس کا شام پر قبضہ، 25ہزار سے زائد شامی باشندے وطن واپس
ترکیہ تقریبا 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کا گھر ہے جو فرار ہو کر یہاں آئے تھے اور جن کی موجودگی صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے لیے ایک مسئلہ رہی ہے

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شام پر ”ہیتہ تحریر الشام ”(ایچ ٹی ایس) کے شام پر قبضے کے بعد 25ہزار سے زائد شامی باشندے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، یہ خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد یہاں سے گئے تھے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ "ھیئہ تحریر الشام”(ایچ ٹی ایس) کے شام پر قبضے کے بعد سے 25000 سے زیادہ شامی باشندے ترکیہ سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ترکیہ تقریبا 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کا گھر ہے جو 2011ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے فرار ہو کر یہاں آئے تھے اور جن کی موجودگی صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے لیے ایک مسئلہ رہی ہے۔علی یرلیکایا نے بتایا، "گذشتہ 15 دنوں میں شام واپس لوٹنے والوں کی تعداد 25000 سے تجاوز کر گئی ہے۔”