انٹرنیشنل
اسرائیل کااسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف ، ایران نے بدلا لینے کا اعلان کر دیا
اسرائیل عالمی امن کے لیے خطر ے کا باعث بن چکا ہے ، کاٹز کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران جوابی کارروائی میں اسرائیل پر حملہ کرنے کا جواز رکھتا ہے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران نے اسرائیل کے اعترافی بیان کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنے جرم ( اسما عیل ہنیہ کو تہران میں قتل کرنے )کا کھلے عام اعتراف کیا ہے انھوں نے کہا کہ اس ڈھٹائی کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے خطر ے کا باعث بن چکا ہے ۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ کاٹز کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران جوابی کارروائی میں اسرائیل پر حملہ کرنے کا جواز رکھتا ہے۔