ٹرمپ کی دھمکی اڑن چھو، اسرائیل کو حساب دینا ہوگا، حماس کی دھمکی
یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں اس کی بھاری قیمت چکائی جائے گی، یہ قیمت وہ لوگ چکائیں گے جنھوں نے انسانیت کے خلاف یہ شرمناک افعال انجام دیئے: ٹرمپ

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اڑن چھو، اسرائیل کو حساب دینا ہوگا’ حماس تنظیم نے دھمکی لگاتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کو حیران و دنگ کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس تنظیم کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے منصب سنبھالنے تک غزہ میں یرغمال قیدیوں کو آزاد کر دے۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کیا ہو گا …. ان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ یرغمالیوں کو واپسی کی جلد اجازت دے دیں”۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ٹرمپ نے Truth Social ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ "اگر 20 جنوری 2025 سے قبل جو میرے صدر کا منصب سنبھالنے کی تاریخ ہے، یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں اس کی بھاری قیمت چکائی جائے گی، یہ قیمت وہ لوگ چکائیں گے جنھوں نے انسانیت کے خلاف یہ شرم ناک افعال انجام دیے ہیں”۔