اسرائیلی وزیراعظم کو تاریخی شکست، استعفیٰ آخری آپشن، نئی حکومت بننے کا امکان
پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بل سے ملک کو جنگوں کے لیے فنڈنگ میں مدد ملے گی' یہ قانون سازی ان کے پورے اتحاد کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، ان کے پاس استعفیٰ دینا ہی آخری آپشن بچا، نئی حکومت بننے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو پارلیمنٹ میں ایک بل پر ووٹ دینے کے لیے ڈاکٹروں کے مشورے کے خلاف ہسپتال سے چلے گئے۔ اس بل سے ملک کو جنگوں کے لیے فنڈنگ میں مدد ملے گی’ یہ قانون سازی ان کے پورے اتحاد کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اتحادی جماعتوں میں سے ایک کے سربراہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی کے دیگر افراد اس بل کی مخالفت کریں گے جس کے بعد نیتن یاہو کنیسٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔بین گویر نے کہا کہ وہ 2025ء کے بجٹ کے مسودے پر احتجاج کرتے ہوئے بل کی حمایت نہیں کریں گے جسے انہوں نے "پولیس فورس کے لیے دھچکا” قرار دیا ہے۔