آبادی میں خوفناک اضافہ، سب سے زیادہ آبادی والا ملک کونسا ہے؟ رپورٹ آگئی
2024ء میں بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا، جس کی تخمینہ 1.41 بلین آبادی تھی۔ بھارت نے 2023ء میں چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا

امریکہ (ماینٹرنگ ڈیسک) یکم جنوری 2025ء کو دنیا کی آبادی میں خوفناک اضافہ ہوا ہے، سب سے زیادہ آبادی والا ملک کونسا ہے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج یکم جنوری کو دنیا کی آبادی تقریبا 8.09 بلین تک پہنچ گئی جبکہ بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا، جس کی تخمینہ 1.41 بلین آبادی تھی۔ بھارت نے 2023ء میں چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوری کے مہینے کے دوران دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں تقریبا 4.2 پیدائش اور 2.0 اموات متوقع ہیں۔ امریکی مردم شماری بیورو کے اندازوں کے مطابق، 2024 میں 71 ملین سے زیادہ افراد کے اضافے کے بعد، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی 8.09 بلین تک پہنچ گئی ہے۔ 2024 میں، بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا، جو 1.41 بلین تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ "یکم جنوری 2025 کو دنیا کی متوقع آبادی 8,092,034,511 ہے جو کہ 2024 کے نئے سال کے دن سے 71,178,087 (0.89فیصد)زیادہ ہے۔” جنوری 2025 کے مہینے کے دوران دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں تقریبا 4.2 پیدائش اور 2.0 اموات متوقع ہیں۔ پچھلے سال 0.9 فیصد کی چھلانگ 2023 کے مقابلے میں تھوڑی کم تھی جب دنیا بھر میں انسانی آبادی میں 75 ملین کا اضافہ ہوا تھا۔