انٹرنیشنل

خواتین کیخلاف انتہائی اقدام، یو این او نے طالبان کو خبردار کر دیا

میں ایک بار پھر افغانستان کے ڈی فیکٹو حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس انتہائی امتیازی حکم نامے کو اور ایسے دیگر تمام اقدامات کو منسوخ کریں: سربراہ انسانی حقوق اقوام متحدہ

افغانستان(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کیخلاف انتہائی اقدام پر اقوام متحدہ (یو این او) نے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی ختم کریں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ ٹرک نے کہا کہ مجھے افغانستان میں ڈی فیکٹو حکام کی جانب سے حالیہ اعلان پر شدید تشویش ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں نے خواتین کو ملازمت دینے کے سلسلہ جاری رکھا تو ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ یہ ایک بلکہ غلط راستہ ہے جو اپنایا جا رہا ہے۔ ٹرک نے کہا کہ افغانستان کی ہیومینیٹیرین صورتحال ”بدستور سنگین ہے اور غیر سرکاری تنظیمیں افغان شہریوں کی مدد میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میں ایک بار پھر افغانستان کے ڈی فیکٹو حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس انتہائی امتیازی حکم نامے کو اور ایسے دیگر تمام اقدامات کو منسوخ کریں، جو خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، کام اور عوامی مقامات تک رسائی کو ختم یا محدود کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button