انٹرنیشنل

دہلی انتخابات، پاکستان سے کتنے ہندئو ووٹ کاسٹ کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

پاکستان سے تقریبا 300 ہندوؤں نے ووٹر کارڈ کے لیے درخواستیں دی ہیںاور انہیں امید ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ان کا انتخابی کارڈ تیار ہو جائے گا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پاکستان سے کتنے ہندوئو ووٹ کاسٹ کریں گے؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان سے آنے والے ہندوؤں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا انتخابی کارڈ یا ووٹنگ شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ وہ بھی دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔ پاکستان سے تقریبا 300 ہندوؤں نے ووٹر کارڈ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ان کا انتخابی کارڈ تیار ہو جائے گا اور وہ اس انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ لوگ پاکستان میں ہونے والے مظالم سے بچ کر ہندوستان پہنچے ہیں۔ حکومت ہند نے اسے پناہ گزین کا درجہ دیا ہے۔ یہ لوگ اب ہندوستان کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک کے جمہوری نظام کا حصہ بھی بننا چاہتے ہیں۔ حکومت ہند نے پاکستان سے آنے والے ان ہندو پناہ گزینوں کو ملک کی شہریت فراہم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button