انٹرنیشنل

مسلمان کو ”سر”کا خطاب ملنا گوروں کو پسند نہ آیا، بڑا مطالبہ کر دیا

ناکام صادق خان کو انعام دے کر وزیر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ لیبر جماعت کے لہے ملک بعد میں اور پارٹی پہلے آتی ہے: کرس فلپ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان کو ” سر”کا خطاب دے دیا گیا جو کہ گوروں کو پسند نہ آیا، جس کے بعد ایسا مطالبہ کر دیا کہ یورپی ممالک میں ہلچل مچ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان، جو اب سر صادق خان کہلائے جائیں گے، ان برطانوی سیاست دانوں کی فہرست میں شامل تھے جنھیں نئے سال کے موقع پر اس خطاب سے نوازا گیا تاہم قدامت پسند یعنی کنزرویٹیو ان کو ملنے والے اعزاز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

کرس فلپ نے تنقید کرتے ہوئے لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مکانات کی تعمیر کا ہدف پورا نہ کرنا صادق خان کی ناکامیوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق خان کے دور میں لندن میں چھریوں کی مدد سے ہونے والے جرائم میں 61 فیصد اضافہ ہوا، کونسل ٹیکس میں 70 فیصد اضافہ ہوا اور لوگوں کو اس بات پر غصہ ہونے کا حق حاصل ہے کہ ان ناکامیوں پر انعام دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ناکام صادق خان کو انعام دے کر وزیر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ لیبر جماعت کے لہے ملک بعد میں اور پارٹی پہلے آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button