انٹرنیشنل

مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری، ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کتنی مرتبہ کر سکتے ہیں؟

موبائل ایپ نسک کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی لیکن ریاض الجنہ میں سال میں صرف ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی ختم کر دی گئی: حرمین شریفین انتظامیہ

مدینہ منورہ (ماینٹرنگ ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے ، مسجد نبویۖ میں ریاض الجنہ میں اب نوافل کی ادائیگی کتنی مرتبہ کر سکتے ہیں؟ پتا چل گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ نسک کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعیہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ۖ میں موجود زائرین بھی موبائل ایپ کے ذریعے ہی ریاض الجنہ میں نوافل ادائیگی کے پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ ریاض الجنہ میں سال میں صرف ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی گزشتہ سال لگائی گئی تھی۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ریاض الجنہ جانیکا پرمٹ ہر 365 دن بعد جاری کیا جائیگا۔ پابندی کا اطلاق مقامی سعودی شہریوں اور ایسے غیرملکوں پر بھی تھا جو اقامہ حاصل کرکے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button