انٹرنیشنل

کرپشن کیس،وزیر داخلہ کو سات سال کی سزا سنا دی

کویت کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی

کویت (مانیٹرنگ ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق کویت کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے سابق وزیر کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان سے ساڑھے 9 لاکھ دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا،اس سے قبل سابق وزیر شیخ طلال الخالد تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔ شیخ طلال الخالد نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات بھی مسترد کر دیئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button