انٹرنیشنل

یوکرین کی روس پر امریکی میزائلوں سے بارش’ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ

یوکرین نے روس کے جنوبی علاقوں پر حملہ کے امریکی میزائل اے ٹی اے سی ایم ایس کا استعمال کیا ہے اس وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ ہے: میڈیا رپورٹ

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے کیونکہ یوکرین نے روس پر امریکی میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جنگ بندی کے کوئی آثار نہیں ہیں، بلکہ یوکرین کی مدد کرنے والے ممالک کے خلاف روس کا رویہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔ اس درمیان یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے خوفناک حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یوکرین نے رات بھر ڈرون اور میزائل سے حملہ کرتے ہوئے روس کے جنوبی علاقوں کو ہدف بنایا۔ روسی افسران اور میڈیا اہلکاروں کے مطابق یوکرینی حملوں میں کم از کم 2 فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک اہم جنوبی شہر میں حملہ کی وجہ سے اسکولوں کو بند کرنا پڑا، اور روس کے ایک ریفائنری ٹینک میں آگ لگنے کی خبر بھی ہے۔ یوکرین نے روس کے جنوبی علاقوں پر حملہ کے امریکی میزائل اے ٹی اے سی ایم ایس کا استعمال کیا ہے۔ اس وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ ہے، حالانکہ ابھی تک نقصان کے بارے میں جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

براینسک علاقہ کے گورنر ایلکزنڈر بوگوماز کا کہنا ہے کہ یوکرین نے ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے، حالانکہ اس میں استعمال کیے گئے میزائلوں کی جانکاری نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ ساراتوف علاقہ کے گورنر رومن بجارگن نے کہا کہ اینگیلس شہر میں ایک صنعتی یونٹ کو ڈرون حملے سے نقصان پہنچا ہے۔ اینگیلس وہی علاقہ ہے جہاں روس کے ایٹمک بامبر لگے ہوئے ہیں۔ سیکورٹی اسباب کی بنا پر ساراتوف اور اینگیلس کے اسکولوں کو بند کر کلاسز آن لائن کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button