انٹرنیشنل

لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر گلفام حسین کیلئے آزادی کا پروانہ مل گیا

پی ٹی آئی سپورٹرگلفام حسین پر شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کا الزام ' ایو ن فیلڈ گیٹ پر لاتیں مارتے ہوئے گرفتار کیا گیا: میڈیا رپورٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر گلفام حسین کو 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر آزادی کا پروانہ دے دیا ہے اس پر کیا الزام تھا؟ پتا چل گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی سپورٹرگلفام حسین پر شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کا الزام ہے۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے۔ اب پولیس نے گلفام حسین کو 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین پر لندن میں شریف فیملی کے اپارٹمنٹ کے ارد گرد جانے پر پابندی عائد کردی اور کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہیں۔

لندن پولیس نے گلفام حسین کے فون بھی رکھ لیے۔ گلفام حسین کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ پہنچ گیا، لیگی قیادت سے متعلق ان کے دعوے پاکستانی سیاست کے مطابق سیاسی بیان تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز شریف کے گھر جانے پر پابندی لگائی ہے شہباز شریف کے گھر جاں گا، گرفتاری پر حیران ہوں۔ پولیس نے گلفام پر ایک اور دوست نغمہ سے متعلق بھی بات کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button