انٹرنیشنل

جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا

ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائیگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائیگا: انٹرنیشنل میڈیا کے رپورٹ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا ہے خصوصی فوجی یونٹ کے تحت پہنچایا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے سے قبل حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔ ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائیگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائیگا۔ فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگاجس کے بعد ہونے والی اسرائیلی خواتین کو اسپتال پہنچا دیا جائے گا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔ میڈیا کے مطابق آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button