انٹرنیشنل

طمون میں بم دھماکہ، اسرائیلی فوجی ہلاک، سینئر افسر زخمی

گزشتہ شب مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب طمون کے علاقے میں گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا

رام اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب طمون کے علاقہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک اسرائیلی فوج ہلاک جبکہ ایک سینئر فوجی افسر زخمی ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں ایک ریزرو فوجی ہلاک ہوا جبکہ فوج کا ایک سینئر افسر زخمی ہوا۔گزشتہ شب مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب طمون کے علاقے میں گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعدغزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے بھی میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button