انٹرنیشنل

ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، 10افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منازل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا: انٹرنیشنل میڈیا کا دعویٰ

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے مقامی ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی زد میں آ کر 10افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منازل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ہوٹل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 2 افراد نے عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ہلاک ہوگئے جب کہ عمارت میں اس وقت 230 سے زائد افراد موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button