انٹرنیشنل

حماس کی جانب سے رہا ہونیوالی اسرائیلی خواتین کا پہلا بیان’ یورپی ممالک میں ہلچل مچ گئی

انہیں 15 ماہ کی قید کے دوران زیادہ عرصہ زیر زمین ہی رکھا گیا، ان کا کہنا تھا قید کے دوران انہیں ضرورت پڑنے پر ادویات بھی فراہم کی گئیں: اسرائیلی خواتین کا پہلا بیان

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی اسرائیلی خواتین کا پہلا بیان سامنے آگیا جس کے بعد یورپی ممالک میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی قیدیوں کے بیانات کے وہ حصے نشر کیے گئے ہیں جن کو نشر کرنے کی حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی خواتین نے بتایا کہ انہیں رہا کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی رہائی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔میڈیا نے رہا ہونے والی قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قید میں اکیلے نہیں رکھا گیا اور انہیں غزہ میں مختلف مقامات پر منتقل کیا جاتا رہا تھا۔ رہا ہونے والی قیدیوں نے بتایا کہ انہیں 15 ماہ کی قید کے دوران زیادہ عرصہ زیر زمین ہی رکھا گیا، ان کا کہنا تھا قید کے دوران انہیں ضرورت پڑنے پر ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی اسرائیلی قیدیوں نے بتایا کہ انہیں وقتا فوقتا ٹی وی اور ریڈیو کی خبروں تک بھی رسائی دی گئی اور انہوں نے اپنی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں کی خبریں بھی دیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button