انٹرنیشنل

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ٹرمپ کو دھول چٹا دی

اگر غیر منصفانہ محصولات عائد کیے گئے تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم کینیڈین شہریوں کی حمایت اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے موجود رہیں گے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھول چٹا دی ہے انہوں نے یہ فیصلہ ٹرمپ کے جانب سے کیے گئے اعلانات پر کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر غیر منصفانہ محصولات عائد کیے گئے تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے، ہم کینیڈین شہریوں کی حمایت اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے موجود رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کی شام اوول آفس میں دستخط کی تقریب میں کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرے گی، جس کا نفاذ یکم فروری سے ہو سکتا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کے ایگزیکٹو ایکشن کا بھی ذکر کیا، جس میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا تجزیہ کریں کہ امریکا۔ میکسیکو۔ کینیڈا تجارتی معاہدہ (یو ایس ایم سی اے) امریکی کارکنوں اور کاروباری اداروں کو کس طرح متاثر کر رہا ہے، اور کیا امریکا کو آزاد تجارتی معاہدے میں رہنا چاہیے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button