انٹرنیشنل

ٹرمپ کو حلف اٹھاتے ہی بڑا دھچکا، عدالتوں میں کئی مقدمات دائر

تارکین وطن اور شہری حقوق کے گروپوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دستخط کیے گئے انتظامی احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے کئی مقدمات دائر کر دیئے ہیں

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھاتے ہی بڑا دھچکا لگ گیا ہے ، ان کے خلاف عدالتوں میں کئی مقدمات دائر کر دیئے گئے ہیں جس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمات پیر کی رات میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر کی وفاقی عدالت میں دائر کیے گئے تھے، اس سے قبل کیلیفورنیا اور کنیکٹیکٹ سمیت کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کی جانب سے ممکنہ قانونی چیلنجز کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ڈیموکریٹک قیادت والی ریاستوں اور وکالت کرنے والے گروپوں کی جانب سے ٹرمپ کے ایجنڈے کے دیگر پہلوں کو چیلنج کرتے ہوئے مزید مقدمات دائر کیے جانے کی توقع ہے، جن میں پہلے سے ہی ایلون مسک کی زیر قیادت حکومتی کارکردگی کے محکمے اور ریپبلکن کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے ملازمتوں کے تحفظ کو کمزور کرنے کے حکم نامے پر مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button