انٹرنیشنل

دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سنٹر بھارت کے کس شہر میں لگایا جا رہا ہے؟ کتنی لاگت آئیگی؟ تفصیل سامنے آگئی

یہ ڈیٹا سینٹر گجرات میں بنایا جائے گا جس کے لیے انہوں نے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس AI سیمی کنڈکٹرز حاصل کیے ہیں

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سنٹر بھارت کے کس شہر میں لگایا جا رہا ہے؟ اس پر کتنی لاگت آئے گی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹر گجرات میں بنایا جائے گا جس کے لیے انہوں نے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس AI سیمی کنڈکٹرز حاصل کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے بعد ریلائنس گروپ ڈیٹا سینٹرز بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بزنس ٹائیکون مکیش امبانی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خطیر رقم لینے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کے اس منصوبے کی لاگت 20 سے 30 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button