انٹرنیشنل

مودی سرکار ایلون مسک کو منانے میں ناکام، ٹیسلا مالک کا دوٹوک انکار

بھارت میں اقلیتوں پر ظالمانہ کارروائیاں، مودی سرکار کی خاموشی ، بھارت میں کسی قسم کی نہ تو سرمایہ کاری کریں گے اور نہ ہی اپنا آفس کھولیں گے: ایلون مسک کا دو ٹوک جواب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار ایلون مسک کو منانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے بعد ٹیسلا کمپنی کے مالک نے مودی سرکار کو دوٹوک اور صاف لفظوں میں انکار کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے گذشتہ سال اعلان کیا گیا تھا کہ وہ بھارت میں کاریں بنانے کے لئے مودی سرکار کے ساتھ مل کر بھارت میں کاریں بنائیں گے لیکن بھارتی وزیراعظم کی دھوکہ دہی اور فراڈ سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے اس پراجیکٹ پر کام کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مودی سرکار پہلے بھی کئی مرتبہ ایلون مسک کو منانے کی کوششیں کر چکی ہے لیکن اس بات تو ٹیسلا کمپنی کے مالک نے ان کو دوٹوک اور صاف صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت میں کسی قسم کی نا تو سرمایہ کاری کریں گے اور نہ ہی اپنا آفس کھولیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button