انٹرنیشنل
بھارت میں افسوسناک واقعہ، کمبھ کے میلے میں سینکڑوں افراد ہلاک ، متعدد زخمی
کمبھ کے میلے میں پیش آنے والے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اب تک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے: عینی شاہدین

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کیونکہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں بدھ کی شب حادثہ پیش آیا جہاں میلے میں لگے بیرئیرز ٹوٹ کر ہزاروں افراد کے ہجوم پر گرپڑے جس سے ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ سمندر کنارے موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس علاقے میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ کمبھ کے میلے میں پیش آنے والے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اب تک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔



