انٹرنیشنل
امریکہ میں طیارے حادثے میں کتنے افراد جاں بحق ہو ئے ہیں؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکراؤ سے طیارے میں موجودسارے افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی تعداد 64بنتی ہے اور تین افراد ہیلی کاپٹر میںسوار تھے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اوربلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیں تین فوجی اہلکار سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دریا سے بیشترلاشیں نکال لی گئیں۔
پنٹاگون نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس حادثے کو نائن الیون کے بعد سے 23 برسوں میں بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔



