انٹرنیشنل

پرنس کریم آغاخان کی تدفین کہاں کی جا ئے گی؟

پرنس آغا خان کی نمازجنازہ لزبن ہی میں ادا کی جائے گی ،تاہم تدفین کے مقام، تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے پر کیا جائے گا

لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسماعیلی امامت کے دیوان نے پرتگال سے جاری بیان میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انتقال کے وقت اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے جن میں پرنس کریم آغا خان کے تین بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان جبکہ ایک بیٹی زہرا آغا خان شامل تھیں۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ پرنس آغا خان کی نمازجنازہ لزبن ہی میں ادا کی جائے گی تاہم تدفین کے مقام، تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے پر کیا جائے گا، نماز جنازہ میں شاہ کریم کے اہل خانہ، جماعت کے سینئر لیڈر اور امامت انسٹی ٹیوشنز کے اداروں سے منسلک افراد شرکت کریں گے جب کہ جماعت کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ مدعو نہ کیا جائے تاکہ وہ نماز جنازہ میں ذاتی حیثیت میں شرکت کی کوشش نہ کریں۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال کی خبر جاری ہوتے ہی دنیا بھرمیں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں اوردرود کی تسبیح شروع کردی گئی ہے اور نئے پیشوا کے اعلان تک جاری رہے گیں جبکہ پرنس کریم آغا خان کے چالیس ویں کے موقع پر بھی مسلم روایات کے تحت خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button