کیادہلی انتخابات میں مودی سرکار اپنی حکومت بنا پائے گی؟
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے،ابتدائی مرحلے میں بے جی پی عام آدمی پارٹی سے اکثریت میں ہے ،عام آدمی پارٹی کی 22سیٹیں ہیں جبکہ بی جے پی کی 48سیٹیں ہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی مرحلے میں بے جی پی عام آدمی پارٹی سے آگے ہے۔میڈیا تفصیلات کے مطابق ابھی تک کے نتیجے کے میں عام آدمی پارٹی کی 22سیٹیں ہیں جبکہ بی جے پی کی 48سیٹیں ہیں۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق ابتدائی مراحلے میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی پیچھے ہوتی نظر آرہی ہے ۔ دہلی میں کئی ہائی پروفائل سیٹیں ہیں جن میں نئی دہلی، کالکاجی، جنگ پورہ، پٹپڑ گنج، کراول نگر، مصطفی آباد، اوکھلا وغیرہ شامل ہیں۔ سابق وزیر اعلی اور AAP (عام آدمی پارٹی )سپریمو اروند کیجریوال خود نئی دہلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ 2015 سے مسلسل اس نشست پر فائز ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے سابق ایم پی پرویش ورما اور کانگریس لیڈر سندیپ دکشت سے ہے۔
کیا بی جے پی 27سال بعد دہلی میں اپنی حکومت بنا پائی گئی یا عام آدمی پارٹی ایک بار پھر اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگی۔



