انٹرنیشنل

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بے نقاب

اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائیگا اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بڑھ جائیں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے یہ دعویٰ امریکی اخبار کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائیگا اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button