انٹرنیشنل

نریندر مودی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین میں کشیدگی

نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران سکھ کمیونٹی کا بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے،جس سے مظاہرین میں بھی کشیدگی پیدا ہو گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔سکھ کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جو آزاد وطن خالصتان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔
اس دوران چند بھارتی شہری اپنے ملک کا پرچم تھامے مودی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ اس پر مقامی پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مظاہرین کو الگ الگ کر دیا۔

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کرکے ان کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کو اس صورتحال کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button