انٹرنیشنل
دنیا کب ختم ہو گی ؟معروف سائنسدان کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی، ایک خط میں پیش گوئی کی تھی کہ دنیا کا وجود 2060 میں ختم ہو جائے گا

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی۔سائنسدان آئزک نیوٹن جو حرکت اور کششِ ثقل کے قوانین بنانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 1704 میں دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی کی تھی۔سائنسدان نے 1704 میں لکھے گئے ایک خط میں پیش گوئی کی تھی کہ دنیا کا وجود 2060 میں ختم ہو جائے گا۔
طبیعیات کے ماہر نے قیامت سے متعلق مذکوہ پیش گوئی بائبل کی اپنی تشریح کی بنیاد پر کی تھی۔ان کے خط کے مطابق ممکن ہے دنیا اس کے بعد ختم ہو، لیکن مجھے 2060 سے قبل اس کے خاتمے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی۔
