انٹرنیشنل

بھارتی شہریوں کے لاکھوں اکائونٹس بند مگر کیوں؟

پابندی صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جبکہ پابندی کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مستحکم بنانا ہے: واٹس ایپ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے بھارت میں ایک ماہ کے دوران 8.4 ملین (84 لاکھ) سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی طرف سے جعلی سرگرمیوں کے پیش نظر پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے جواب میں سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2024ء میں واٹس ایپ کو10707 صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جس میں سے93 فیصد شکایات پر پلیٹ فارم کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔ میٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھارت میں تقریبا 8.45 ملین واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیئے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس یکم اگست سے 31 اگست کے درمیان بند کیے گئے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے بتایا کہ پابندی صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جبکہ پابندی کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مستحکم بنانا ہے۔ اس پابندی کے تحت مجموعی طور پر بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین صارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کردیا گیا تھاجب کہ باقی اکاؤنٹس کو تحقیقات کے بعد مشکوک قرار دینے پر بلاک کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button