انٹرنیشنل
رمضان المبارک کی آمد، رضا کاروں کی رجسٹریشن کا اعلان
سعودی وزارت افرادی قوت اور نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر کے تعاون سے اس منصوبے کا مقصد زائرین کی خدمت کے لیے قومی ٹیلنٹ کو متحرک کرنا ہے

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖکے شعبہ دینی امور نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر کے تعاون سے اس منصوبے کا مقصد زائرین کی خدمت کے لیے قومی ٹیلنٹ کو متحرک کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت مذہبی تخصصات میں رضاکارانہ پروگرام پیش کیے جائیں گے، جن کے تحت 100 سے زائد نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور یہ پروگرام مجموعی طور پر 300 سے زائدہ گھنٹوں پر مشتمل ہوں گے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رضاکاروں کی بھرتی کے لیے ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔ رضاکاروں کی بھرتی زائرین کو رہنمائی اور آگاہی فراہم کرنے، میڈیا، تکنیکی شعبوں، قرآن کی تلاوت کی درستگی اور ترجمے جیسے شعبوں میں کی جا رہی ہے۔