انٹرنیشنل

44سال سے زائد عرصہ قید میں رہنے والے برغوثی کو بالآخر رہائی مل گئی

اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد وہ گزشتہ روز حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوئے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے سیاسی قیدی نائل برغوثی کو بالآخر اسرائیلی جیل سے رہائی مل گئی اس بات کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کے مطابق 44 سال سے زائد عرصہ اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد وہ گزشتہ روز حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے خاندان نے نائل برغوثی کی رہائی کی تصدیق کی تھی، تاہم ان کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ انہیں فلسطین سے جلاوطن کر دیا جائے گا۔ نائل برغوثی کی رہائی ان کے لیے ایک خوشی کا لمحہ ہے لیکن جلاوطنی کا فیصلہ اس خوشی کم کردیتاہے۔ وہ اپنے گاؤں کوبر واپس نہیں جا سکیں گے بلکہ انہیں مصر جلا وطن کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button