انٹرنیشنل

پولیس ان ایکشن، بھکاریوں کی شامت آگئی

دبئی پولیس نے بھیک مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے پر 3 ماہ جیل اور 5 ہزاردرہم (3لاکھ 80ہزار روپے) جرمانہ ہو سکتا ہے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس بھکاریوں کے خلاف ایکشن میں آگئی ہے اور کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے بھکاریوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور 9 بھکاریوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ بھیک مانگنے پر 3 ماہ جیل اور 5 ہزاردرہم (3لاکھ 80ہزار روپے) جرمانہ ہو سکتا ہے۔ دبئی پولیس کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام بھیک مانگنے والوں کی اطلاع دیں جبکہ بھکاریوں کی اطلاع کے لیے موبائل ایپ پولیس آئی سروس بھی فعال کردی گئی ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق عوام 901 پربھی بھکاریوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button