ایلون مسک کو ایک اور جھٹکا ،اسپیس ایکس کا راکٹ تباہ

ٹیکساس(مانیٹر نگ ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی اسپیس کمپنی ایکس کا 403فٹ لمبے راکٹ کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30بجے لانچ کیا گیا تھا۔اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں بلند ہوتے ہی چند منٹ بعد پھٹ گیا۔بعدازاں کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ اسٹار شپ سے رابطہ کھو چکی ہے۔
امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے راکٹ کا ملبہ گرنے کے پیشِ نظر رات آٹھ بجے تک ریاست فلوریڈا کے شہر میامی، فورٹ لوڈرڈیل، پام بیچ اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کی یہ آٹھویں آزمائشی پرواز تھی۔ اس سے قبل 16 جنوری کو بھی ایک راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔
ایلون مسک کا مقصد ایسے راکٹ بنانا ہے جو خلا میں زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو چاند اور مریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔