ٹرمپ نے ایرانی قیاد ت کو خط کیوں لکھا؟ پتا چل گیا
وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایرانی قیادت کو خط لکھ دیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرپ نے ایرانی قیادت کو خط کیوں لکھا؟ وہ کیا کرنے چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انہوں خط میں ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا متبادل یہ ہے کہ پھر ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے سکتے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے دو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ممکنہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مخاطب کیا گیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں اب تک وضاحت نہیں کی۔



