انٹرنیشنل
ایئر فورس کے دو طیارے حادثے کا شکار
بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو حادثہ پیش آیا ہے پہلا ہریانہ میں اور دوسرا مغربی بنگال میں ،دونوں طیاروں میں عملہ محفوظ رہا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )چند گھنٹوں کے فرق سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے حادثے کا شکار ہوگئے۔ پہلا واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک جیگوار کریش ہوا، تاہم اس کا کریو محفوظ رہا، جس کے بعد ایئر فورس کے ایک اے این 32 طیارہ مغربی بنگال کے باگڈوگرا ایئر فیلڈ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
بھارتی میڈیا نے انڈین ایئر فورس حکام کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کو اس مقام سے ریکور کیا جا رہا ہے۔ ایئر فورس حکام کے مطابق طیارے کا روسی نژاد کریو محفوظ ہے۔
اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ جو کہ امبالہ سے روٹین کی تربیتی پرواز پر تھا وہ ہریانہ کے ضلع پنجکلا کے قریب رائے پرانی میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکل گیا، ایئر فورس حکام کے مطابق اسکی تحقیقات کی جارہی ہے۔