انٹرنیشنل

امریکہ کی جانب سے کتنے ممالک کے شہریوں پر پابندی لگے گی؟پاکستان کون سی لسٹ میں شامل ہے ؟

ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے ، اخبار کے مطابق فہرست میں11ممالک کو ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا ہے

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اخبارکی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق فہرست میں11ممالک کو ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا ہے،افغانستان، بھوٹان، کیوبا،ایران، لیبیا اور شمالی کوریا ریڈ لسٹ میں شامل ہے،صومالیہ،سوڈان،شام وینزویلا اوریمن کو بھی ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہری امریکا کا سفرنہیں کرسکیں،پاکستان سمیت 10 ممال کو اورنج لسٹ میں شامل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ اس فہرست میں تبدیلی متوقع ہے کیونکہ ابھی یہ فہرست کا پہلا ڈرافٹ ہے، حتمی فہرست صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button