انٹرنیشنل
میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری امریکاسے ڈی پورٹ ہونے کے بعد کس ملک جائیں گے ؟
ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اور ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کو اگر امریکا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تو وہ برطانیہ واپس نہیں جائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی جانب سے فیصلہ کی گیا ہے کہ اگر انہیں امریکا کے نئے ویزا رولز کے تحت ملک بدر کر دیا گیا تو یہ جوڑا برطانیہ واپس نہیں جائے گا۔
شاہی خاندان کے امور کے ماہر نے پرنس ہیری اور میگھن سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں جب ہیری کو ملک بدر کر دیا گیا تو ضروری نہیں کہ وہ برطانیہ واپس آئیں گے۔رچرڈ فٹز ویلیمز نے دعوی کیا ہے کہ پرنس ہیری کینیڈا جا سکتے ہیں جہاں وہ امریکا میں منتقل ہونے سے قبل رہائش پزیر تھے، یا وہ پرتگال جا سکتے ہیں جہاں ان کا چھٹیوں گزارنے کے لیے مخصوص گھر ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ظاہر ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے برطانیہ میں سسیکس جوڑے کو قبول نہیں کیا جائے گا اور یہ جوڑا بھی برطانیہ نہیں جانا چاہے گا۔