انٹرنیشنل

امریکی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے کے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا کی دو خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ بھی کم کر دی گئی ہے۔

اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکا اور 6 دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

وائس آف امریکا دنیا کی 40 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button