انٹرنیشنل
فنڈز میں غبن کا الزام,اپوزیشن رہنما 5سال کے لیے نااہل
فرانس کی اپوزیشن رہنما ماغین لاپین کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے فنڈز میں غبن کا الزام ثابت ہونے پر فرانس کی اپوزیشن رہ نما ماغین لاپین کو 5 سال کے لیے کسی بھی سیاسی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔ میرین لاپین کو 4 سال قید اور 2 سال کی معطل سزا بھی سنا دی گئی، معطل شدہ سزا وہ گھر پر نظربندی میں گزاریں گی جبکہ انہیں ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔میرین لاپین کی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کو بھی 20 لاکھ یورو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
میرین لاپین 2027 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی تھیں۔