انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہمی کیخلاف مظاہرہ، سینکڑوں ملازمین برطرف

برطرف کی جانے والی ملازم کو احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیاگیا جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگر وال پہلے ہی استعفادے چکی تھیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم اور مائیکروسافٹ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کر برطرف کردیا گیا۔ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر انجینئر ابتھال ابوسعد نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفی سلیمان کی تقریر کے دوران احتجاج کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ اس بات کی فکر کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو اچھائی کے لیے استعمال کیا جائے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہتھیار فروخت کرتا ہے، 50 ہزار لوگ مر چکے ہیں اور مائیکروسافٹ ہمارے خطے میں اس نسل کشی کو طاقت فراہم کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ابتھال پر تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بر طرف کیا۔ برطرف کی جانے والی دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیاگیا جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگر وال پہلے ہی استعفادے چکی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button