انٹرنیشنل

چینی شہریوں کی گرفتاری، یوکرینی افواج کا بڑا دعویٰ

شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک چینی قیدی کو دکھایا گیا ہے تاہم روس یا چین کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا: یوکرینی صدر

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی افواج نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے ہلچل مچا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے والے دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار افراد کے پاس سے ان کی دستاویزات اور بینک کارڈز بھی ملے ہیں۔ یوکرینی صدر نے اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مبینہ طور پر ایک چینی قیدی کو دکھایا گیا ہے تاہم روس یا چین کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button