انٹرنیشنل

چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف جنگ جاری ،چین کا امریکہ پر ایک اور حملہ

چین نے امریکی مصنوعات پر محصولات 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

چین (مانیٹر نگ ڈیسک )امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ جاری ہے، جو روز بہ روز شدت اختیار کر رہی ہے ،چین نے امریکی مصنوعات پر محصولات 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف کل سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف بنیادی معاشی اصولوں کے خلاف ہیں، امریکا کی جانب سے ٹیر ف میں مزید اضافے کو نظر انداز کریں گے کیونکہ امریکی اشیا درآمد کنندگان کے لیے مزید اقتصادی معنی نہیں رکھتیں۔

چینی وزارت خزانہ نے امریکی ٹیرف کو نمبر گیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاق بن جائے گا۔چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چین امریکا کے تازہ محصولات پر عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ مقدمہ دائر کرے گا۔

اس سے قبل امریکا چینی مصنوعات پر مجموعی طور پر 145 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button