انٹرنیشنل

لبنان اور شام کے بعد اردن کا نمبر،انٹیلیجنس نے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی

اردن کے جنرل انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ نے ملک کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی متعدد سازشوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے

اردن (مانیٹرنگ ڈیسک)اردن کے جنرل انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ (GID) نے ملک کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی متعدد سازشوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اردن نیوز ایجنسی کے مطابق، انٹیلیجنس حکام نے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں افراتفری اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔حکام کے مطابق، ان افراد کی سرگرمیوں پر 2021 سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

گرفتار ملزمان کی منصوبہ بندی میں میزائل سازی، دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، اور ڈرون تیار کرنا شامل تھا۔ تحقیقات کے دوران ایک میزائل بھی برآمد ہوا ہے جو چھپا کر تیار حالت میں رکھا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مقامی اور درآمد شدہ مواد کی مدد سے میزائل تیار کر رہے تھے، جبکہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان ملک کے اندر افراد کو بھرتی اور تربیت دینے کے ساتھ ساتھ کچھ افراد کو بیرون ملک بھی تربیت کے لیے بھیج رہے تھے۔ تمام گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسٹیٹ سیکیورٹی کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، اس سیل کے پیچھے تین مرکزی کرداروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سرغنہ ابراہیم محمد بتایا گیا ہے جو غیر لائسنس یافتہ مسلم برادرہوڈ گروپ سے وابستہ ہے۔ ابراہیم پہلے ہی ایک علیحدہ کیس میں مقدمے کا سامنا کر رہا ہے، جس میں 30 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بشمول TNT، C4 اور SEMTEX-H کی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کا الزام ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اردن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ دنیا کا امن خراب کرنے والوں کی نظریں اب اردن پر ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button